ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور:جانورسپلائی کے الزام میں دو گرفتار

ہوناور:جانورسپلائی کے الزام میں دو گرفتار

Fri, 02 Mar 2018 21:38:26    S.O. News Service

ہوناور:2/ مارچ (ایس اؤنیوز)ہندو جاگرن ویدیکے ہوناور شاخ کارکنان کی دی گئی اطلا ع پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے 6جانوروں سمیت سمیت سواری ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لینے کا واقعہ شہر کے شراوتی سرکل پر پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق بولرو سواری اپنے مقام کی طرف روانہ تھی تو ہندو جاگرن ویدیکے کے کارکن نے سواری کو روک کر سپلائی کے متعلق سوال کیا ، شبہ کی بنیاد پر جانچ کی گئی توجانورسپلائی کئےجانےکا پتہ چلا جس کے بعد پولس نے کارروائی کرتے ہوئے جانورسمیت سواری کو اپنی تحویل میں لیا اور انکولہ ،کنگل کے مکین پرشانت دیوی داس نایک کو تحویل میں لےکر پوچھ تاچھ کی۔پرشانت نے بتایا کہ معاملے میں تعلقہ کے واسرے کے ناگیش نایک اور ولکی کے محمد مختصر بھی شامل ہیں۔ جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولس نے کیس درج کرلینےکے بعد جانچ کررہی ہے۔ سواری میں 6جانوروں کی سپلائی کئے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


Share: